لندن : ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران نے لندن کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران ویسٹ لندن کورٹ میں پیش ہوکر جج کے سامنے اپنے بیان قلمبند کرادیا،پولیس کے مطابق مجسٹریٹ کے سامنے شمائلہ عمران نے عمران فاروق قتل سے متعلق تفصیلات بتائیں۔
لندن پولیس کے مطابق شمائلہ عمران کی پیشی کے وقت کورٹ روم کو خالی کر دیا گیا تھا اور بیانات خفیہ طور پر ریکارڈ کیے گئے۔
- Advertisement -
بعد ازاں کورٹ کی جانب سے شمائلہ عمران کے بیان کو سیل کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ بہت جلد عمران فاروق کے قتل میں ملوث ملزمان کی حوالگی کا پاکستان سے مطالبہ کرے گا۔