اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔
ملزم معظم علی کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا ۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے سست روی سے کام لے رہی ہے۔
انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کو ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کی بجائے اس کا جوڈیشل ریمانڈ دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں آتا اور نہ اس میں دہشت گردی کی دفعہ لگ سکتی ہے۔
- Advertisement -
عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم معظم علی کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔