جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا این اے 245 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف نے این اے 245 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ‏این اے 245 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور بتائیں گے کہ لوگ ووٹ ڈالنے کیوں آتے ہیں اور کیوں نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کی حکومت خوف کے بل پر حکومت کررہی ہے اور اپنے صوبے کے لوگوں کے ساتھ ظلم کررہی ‏ہے۔

- Advertisement -

عمران اسماعیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف روز نیا مقدمہ درج ہوتا ہے، آصف زرداری اینٹی کرپشن سےمتعلق ‏قانون سازی کررہے ہیں یہ بتارہے ہیں کہ نیب کیسے کام کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے دور میں آپ نے مارچ کیے تو کوئی شیلنگ لاٹھی چارج نہیں ہوا، احتجاج کرنے پر اپنے دور میں کسی کو جیل میں نہیں ڈالا، ہمارے ساتھ جیسا آپ رویہ رکھیں گے ہم بھی اب ویسا ہی رویہ رکھیں گے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ن لیگ سے پوچھنا ہے کہ کیا نیب اوراپنے کیسز ختم کرنے کے لیے سازش نہیں تھی، کیا نیب کو بند کرکے اپنے کیسزختم کرنا سازش نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ 86 روپے پیٹرول اور 119 روپے حکومت نے ڈیزل پر بڑھا دیے، مفتاح‌ اسماعیل لالی پاپ بنانے والی فیکٹر کے مالک ہیں‌ اور وہی وہ قوم کو دے رہے ہیں، یہ 20 چھوڑیں پچاس ہزار کمانے والے کا بجٹ بنا کر دکھائیں اس صورتحال میں وہ کیسے گزارا کرے گا؟

عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی غور کر رہی تھی کہ آئی ایم ایف کی اگلی گرانٹ نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کل مہنگائی کے خلاف ملک بھرمیں احتجاج کرے گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں، اسٹاک مارکیٹ زمیں بوس ہوچکی ہے اگر چند ماہ بھی موجودہ حکومت  رہی تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں