تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمران اسماعیل سندھ حکومت پر برس پڑے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے کمسن بچی کی ہلاکت پر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے، سندھ حکومت سے کراچی شہر سنبھل نہیں رہا، پولیس کو عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے بھیج دیا گیا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ غیر تربیت یافتہ اہلکاروں کو بھرتی کر دیا گیا ہے، غیر تربیت یافتہ افراد کو ہتھیار دیں گے تو ایسے واقعات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ چھپن چھپائی کھیل رہی ہے، ایم کیو ایم ایک دن بیان دیتی ہے دوسرے دن پیپلز پارٹی سے دوستی ہو جاتی ہے، ایم کیو ایم کی شہری علاقوں کی نمائندگی کا دعویٰ پی ٹی آئی نے ختم کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ سے چنگچی رکشے میں سوار 9 ماہ کی بچی جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق مددگار ون فائیو پر دو ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی اطلاع ملی تھی، موٹر سائیکل اسکواڈ کو ڈاکوؤں کے تعاقب میں بھیجا گیا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چنگ چی رکشہ میں سوار بچی کو گولی لگی، فائرنگ سے ماں بھی معمولی زخمی ہوئی۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا مؤقف

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈاکو واردات کر رہے ہیں، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار افراد کو گولی لگی۔

انہوں نے بتایا کہ رکشہ مقابلے کی جگہ سے گزر رہا تھا ہم تفتیش کر رہے ہیں کہ بچی کو گولی کس کی لگی ہے، فائرنگ کرنے والے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -