کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اے آر وائی کے ورکرز سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نیوز اس وقت سچ کی سزا بھگت رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج ہوا، احتجاجی کیمپ میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
وفد میں پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی، جمال صدیقی، سبحان ساحل اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اے آر وائی کے ورکرز سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اقبال اوران کی پوری ٹیم نے حق وسچ کا ساتھ دیا۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے قبل لیگی حکومت نے اشتہارات کی بندش کی، اے آر وائی نیوز اس وقت سچ کی سزا بھگت رہا ہے۔
سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ لائسنس کینسل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ کوشش صرف اے آر وائی تک محدود نہیں رہے گی،
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے پی ٹی آئی اے آروائی نیوز کے ساتھ کھڑی ہے، جو حق وسچ کی بات کرتا ہے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔