ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کرونا سے نجات کے لیے رب کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں کریں، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنرسندھ عمران نے کہا ہے کہ ستائسویں شب اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی سے دعا کریں اور گڑ گڑا کر کرونا وائرس سے نجات مانگیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شب قدر کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’شب قدر ہزار برس عبادت سے بہتر ہے، ستائسویں شب کو اللہ کے حضور عاجزی و انکساری کے ساتھ دعائیں کریں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم مشکل مراحل سے گزر رہے ہیں، کرونا وائرس میں اللہ کی بڑائی نظر آتی ہے کیونکہ آج کی جدید دنیا بھی وائرس کے سامنے بالکل بے بس ہے۔

- Advertisement -

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ’27 ویں شب اللہ تعالیٰ کےحضورعاجزی سےدعا کریں، گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے کروناوائرس سےنجات مانگیں‘۔

مزید پڑھیں: شب قدر کی اہمیت اور اس کے فیوض‌ وبرکات

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپربنانےمیں وزیراعظم کاساتھ دیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کے اس خواب کوپورا کرے‘۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج رمضان کے آخری عشرے کی طاق رات ستائسویں شب (شب قدر) مذہبی جوش کو جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، فرزندان توحید اس رات کو رب کے سامنے پیش ہوکر اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہیں اور جہنم سے نجات کے ساتھ جنت کی طلب کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں