گورنر سندھ کا نواز شریف سے متعلق طنزیہ ٹوئٹ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قائد نون لیگ نواز شریف کی دو تصاویر شئیر کرتے ہوئے ان پر تبصرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو ڈاکٹرز نے پیزا تجویز کیا ہے، جس پر نواز شریف ملک کی خاطر جان کی پرواہ نہ کرکے لندن کےمال پہنچ گئے ہیں۔
گورنرسندھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو احتساب سے پرہیزبتایا ہے اور عمران خان حکومت تک پاکستان نہ جانےکا مشورہ دیا ہے۔
نواز شریف کو ڈاکٹرز نے پیزا تجویز کیا۔ اور وہ انتہائ تشویشناک حالت میں ملک کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوے ایک لندن کے mall پہنچ گے۔ ڈاکٹرز نے انہیں احتساب سے پرہیز بتائ ہے۔ عمران خان @ImranKhanPTI کی حکومت تک پاکستان نہ جانے کا مشورہ۔ pic.twitter.com/7hC2ohVjxO
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) December 15, 2020
دوسری جانب لاہور میں پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں مریم نواز، خواجہ سعدرفیق، احسن اقبال، شاہدخاقان، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب سمیت متعدد رہنما کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ کارسرکار میں مداخلت سمیت15دفعات کے تحت درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق شرکا نے قومی ورثہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
مقدمے میں کورونا ایس اوپیز اور ساؤنڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ پی ایچ اے کے سیکیورٹی افسر محمد ضمیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل پی ڈی ایم کا جلسہ مینار پاکستان پر بری طرح ناکام رہا۔ بلاول بھٹو سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 دسمبر کا جلسہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینارِ پاکستان میں جلسے کو تاریخ ساز جلسہ قرار دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ہزاروں کی گنجائش والے یادگارِ پاکستان پر 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم جلسے میں 10ہزار افراد بھی شرکت نہ کر سکے۔