کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاق نے کراچی میں تجاوزات آپریشن رکوانے کے لئے نظرثانی اپیل دے دی.
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے بعد وفاق نے بھی تجاوزات آپریشن پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی ہے.
اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل شہریوں کے تحفظات کے لئےدائر کی گئی.
انھوں نے کہا کہ آپریشن متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کاوقت دینے کی درخواست کی ہے.
واضح رہے گذشتہ دنوں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں گورنر سندھ نے شہریوں کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا.
تجاوزات کیخلاف آپریشن : سندھ حکومت کی سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر
ملاقات میں وزیراعظم نے گورنرسندھ کو سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کی منظوری دی تھی.
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں جاری تجاوزات کے خاتمے کے خلاف کارروائی زور شور سے جاری ہے۔
کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سندھ حکومت کو شدید مخالفت کا سامنا ہے، جسے مد نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن پرنظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی، درخواست میں عدالت سے فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔