کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو حکومت میں آئے ایک مہینہ نہیں ہوا، ساڑھے7کروڑ سے وزیراعظم ہاؤس کاسوئمنگ پول مرمت کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہبازکی شوبازیاں صرف عیاشیوں اور نوازشات تک محدود ہیں ، حکومت میں آئے ایک مہینہ نہیں ہوا، ساڑھے7کروڑ سےوزیراعظم ہاؤس کاسوئمنگ پول مرمت کرالیا۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہونے کےقریب اورمعیشت کا بیڑہ غرق کردیاگیا، امپورٹڈ بمعہ خاندان عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کررہے ہیں۔
شہبازکی شوبازیاں صرف اپنی عیاشیوں اور نوازشات تک محدود ہیں حکومت میں آئےایک مہینہ نہیں ہواساڑھے7کروڑ کی رقم سے وزیراعظم ہاؤس کاسوئمنگ پول مرمت کروالیا ملک دیوالیہ ہونے کےقریب اورمعیشت کا بیڑہ غرق کرکے عوام کو اضطراب میں مبتلاکرکےامپورٹڈ بمعہ خاندان عوام کےپیسوں پرعیاشیاں کررہےہیں pic.twitter.com/zAfSvus9j9
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 17, 2022
ایک اور ٹویٹ میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گرتی معیشت کو سنبھالنا اس امپورٹڈ حکومت کا کام نہیں، ڈالر 200تک پہنچ گیا ،اسٹاک ایکسچینج کریش کر رہا ہے۔
سابق گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں بے یقینی کی صورتحال ہے، سنجیدہ صورتحال سے ملک کو نکالنے کاالیکشن ہی واحدراستہ ہے، یہ چوروں کی حکومت ملک کو دیوالیہ کردے گی۔
گرتی معیشت کو سنبھالنا اس امپورٹیڈ حکومت کا کام نہیں ہے- ڈالر ۲۰۰ تک پہنچ گیا ہے- سٹاک ایکسچنج کریش کر رہا ہے- بے یقینی کی صورتحال ہے- اس سنجیدہ صورتحال سے ملک کو نکالنے کاالیکشن ہی واحد راستہ ہے- یہ چوروں کی حکومت ملک کو دیوالیہ کر دے گی- #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 17, 2022