کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اسماعیل نے این اے دو سوپینتالیس میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا ،ان کا کہناہے کہ پارٹی چھوڑ کر متحدہ میں شمولیت اختیار کرنے والے امجد اللہ کو این اے 245کا ٹکٹ دلانے پرپارٹی قیادت اورکارکنوں سے معافی مانگتا ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ امجداللہ کے والد گزشتہ رات انتہائی پریشان تھے، ہم تو امجد اللہ کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرانے جارہے تھے۔
عمران اسماعیل نے متحدہ رہنما فاروق ستار کے ردعمل پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کی جماعت میں لوگوں کا ضمیر مسلسل جاگ رہا ہے اگر تحریک انصاف کاکوئی شخص آپ کی جماعت میں آگیا تو کیا فرق پڑتاہے۔
رہنماپی ٹی آئی عمران اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن منعقد کرانے کا مطالبہ کردیا۔
عمران اسماعیل کا کہناتھا امجد اللہ کو راتوں رات کیوں پتہ چلا کہ پی ٹی آئی میں گدھ بیٹھے ہوئے ہیں،امجداللہ بتائیں انہوں نے انتخاب پرکتنا پیسہ خرچ کیا ہے،عمران اسماعیل نے امجداللہ کو پارٹی ٹکٹ دلانے پرمعافی مانگی۔