تازہ ترین

لندن سے بڑے چور کو واپس لانا ہوگا، عمران اسماعیل

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے چوروں اور نا اہلوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لندن سے بڑے چور کو واپس لانا ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

عمران اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 8 ماہ کی بدترین کارکردگی کے باعث ملک تاریخ کی سیاہ ترین معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوراور نا اہلوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عوام فیصلہ کرچکے کہ اب حقیقی آزادی ہی واحد حل ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ لندن بڑے چور کو واپس لانا ہوگا، عمران خان ہی پاکستان کی امید ہیں۔

عمران اسماعیل نے اس ٹوئٹ میں موجودہ حکومت کی اب تک کی کارکردگی اور خود حاصل کردہ ریلیف کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ کا عکس بھی شیئر کیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -