منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

‘ اب وفاق میں بڑی تبدیلی کا وقت آچکا ہے، سرپرائز کا انتظار کریں ‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وفاق میں بڑی تبدیلی کا وقت آچکا ہے۔

سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عوامی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئین کو روندنے والے چند گماشتوں کو شکست کا سامنا ہوا۔

سابق گورنر نے لکھا کہ عدلیہ نے بغیر کسی دباؤ کے قانون کا بول بالا کیا۔ اب وفاق میں بڑی تبدیلی کا وقت آچکا ہے سرپرائز کا انتظار کریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں