تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

عمران خان کا کچھ بھی کہنا ‘توہین’ بن جاتا ہے، عمران اسماعیل

کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صدر پاکستان کو دھمکیاں دینے پر وزیر خارجہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ سپریم کمانڈر کو دھمکی دینے والا کسی کو نظر نہیں آرہا، ملک کے سب سے بڑے منصب کی تضحیک کا مقصد آئین کی تذلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات کے خلاف سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، عمران خان کا کچھ بھی کہنا توہین بن جاتا ہے۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ چوروں کاٹولہ بغض عمران خان میں کسی بھی حد تک گرسکتاہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو واضح الفاظوں میں دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول زرداری کی صدر مملکت کو دھمکی

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صدر علوی کے پاس آخری موقع ہے، اگر انہوں نے اہم تعیناتی میں گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انا پرست شخص کا مقصد اہم تعیناتی متنازع بنانا ہے۔ اگر ایسا نہیں تو اسی ہفتے پنڈی پہنچنے کا مقصد کیا ہے؟

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے وقت دی جانے والی فوری انتخابات یا مارشل لاء کی دھمکی اب پھر دی جا رہی ہے۔ عمران اور طاقتور کو کہہ دوں کہ یہ کھیل اب بند کرو۔

Comments