پشاور: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دباؤ کے باوجود بھارت نے روس سے تیل خرید کر اپنی عوام کو ریلیف دیا، ہماری حکومت بھی یہی کرنا چاہتی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امریکی دباؤ کے باوجود بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر اپنی عوام کو ریلیف دیا ہے، ہماری حکومت بھی آزاد خارجہ پالیسی کے تحت ایسا ہی کرنا چاہتی تھی، کیونکہ ہماری حکومت کیلئے پاکستان کا مفاد سب سے پہلے ہے، لیکن ہمارے میر جعفر میر صادق نے بیرونی آقاؤں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے میر جعفر میر صادق نے بیرونی آقاؤں کے دباؤ میں آکر رجیم چینج کردی اور اب معیشت کو تباہی کے گڑھے میں پھینک کر یہ تمام لوگ ایک سرکٹی مرغی کی طرح مارے مارے ہیں۔
ہماری حکومت کیلئے پاکستان کا مفاد مقدم تھا مگر بدقسمتی سے مقامی میر جعفر و میر صادق بیرونی دباؤ کے تحت حکومت کی تبدیلی کی سازش کے مہرے بن گئے اور اب معیشت کو تباہی کے گڑھے میں پھینک کر مارے مارے پھر رہے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2022