The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان20جولائی کو5روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان20جولائی کو5روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے، اس موقع پر امریکی صدر سمیت دیگر عہدیداران سے دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 20جولائی سے امریکہ کا دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

پانچ روزہ دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے جس دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

شیڈول کے مطابق وزیراعظم21جولائی کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے، وزیراعظم کی22جولائی کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت ہوگی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان23جولائی کو اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

عمران خان امریکی حکام سے تجارت، معیشت اور دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کریں گے، پانچ روزہ دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان25جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ امریکہ نے وزیر اعظم کو باضابطہ دورے کی دعوت دے دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔

امید ہے کہ افغانستان میں جو امن کی کوششیں ہورہی ہیں وزیر اعظم کے دورے کے بعد اس میں مزید تیزی آئے گی، اس کے علاوہ پاک امریکہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں