The news is by your side.

Advertisement

سنا ہے جمعے کو باپ اور بیٹی دھوم دھام سے آرہے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو ،عمران خان

بشام : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے سناہے جمعے کو باپ اور بیٹی دھوم دھام سے آرہے ہیں، ایسا لگتا ہے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے لاہور آرہے ہیں، ایسے تیاری کررہے ہیں جیسے ورلڈکپ جیت لیا ہو، نوازشریف اور زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں، دونوں کی ایک ہی گیند سے وکٹیں گراؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بشام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بشام کے لوگوں کو خش آمدید کہتا ہوں، امید ہے آپ سب 25جولائی کو بلے پر ٹھپہ لگائیں گے اور امیر مقام جیسے لوگوں کو25 جولائی کو شکست دینی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سنا ہے نوازشریف اور اس کی بیٹی جمعہ کو دھوم دھام سے لاہور آرہے ہیں، ایسا لگتا ہے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے لاہور آرہے ہیں، ایسے تیاری کررہے ہیں، جیسے ورلڈ کپ جیت کر لاہور آرہے ہیں۔

سربراہ تحریک اںصاف نے کہا کہ جب ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیت کرآئی تو5میل سڑکوں پر لوگوں کا مجمع تھا، ورلڈ کپ جیتے تو لوگوں کے چہروں پر خوشی نظرآرہی تھی، یہ دونوں مجرم قوم کا 300ارب روپے لیکر باہر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ باپ اور بیٹی چوری پر پکڑے گئے ہیں، باپ اور بیٹی کو دو سال اپنا دفاع کرنے کا موقع ملا، نوازشریف نے عدالت ،اسمبلی میں جھوٹ بولا جعلی کاغذات دیئے، ایسا لگتا ہے باپ بیٹی کشمیر فتح کر کے لاہور آرہے ہیں ، نواز شریف کس منہ سے لاہور آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قومیں اس وقت تباہ ہوتی ہیں جب اس کی اخلاقیات تباہ کی جائے، قوم کے مجرم سرشرم سے جھکانے کے بجائےمظلوم بنے بیٹھے ہیں، نواز شریف نے عدالت میں بوگس خط کے سوا کچھ نہیں دیا، کرپشن کی وجہ سے قوم آج مقروض ہوچکی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لےجانے پر یہ ذمہ دار نہیں؟ مجرم کا دفاع کرنیوالے بچوں کو کیا بتاتے ہوں گے کہ چوری بری چیز نہیں ، شانگلہ کے لوگوں تیاری کرلیں 25جولائی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں نوازشریف اور سندھ میں آصف زرداری چوروں کا گاڈ فادر ہے ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لیڈر ملک میں پیسہ بنانے آتے ہیں، دونوں جماعتوں نے مل کر باریاں لیں اور فرینڈلی اپوزیشن کی، ملک کو لوٹنا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکا تھا۔

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف دھاندلی میں پھنسا تو آصف زرداری نے ان کی مدد کی، ایک گیند سے نواز، زرداری کی وکٹ لینے کا بڑی دیر سے انتظار کر رہا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے امیر مقام پر بڑے بڑے ٹھیکے دیئے ،یقین دلاتا ہوں شانگلہ کے لوگوں کو باہر نوکری ڈھونڈنے نہیں جانا پڑے گا، سب سے پہلے سیاحت پر توجہ دیں گے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کیلئے پیسہ بنانے والی سوچ کو 25جولائی کوشکست دیں گے، کوشش ہوگی شانگلہ کے پاور اسٹیشن سے مقامی لوگوں کو پہلے بجلی دیں، امیدوار کوئی بھی ہو، 25 جولائی کو بلے کو ووٹ ڈالنا ہے، امیر مقام 2002 میں کیا تھا اور آج کیا سے کیا بن گیا، یہ لوگ سیاست میں پیسہ بنانے کے لئے آتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں