تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سب سے بڑا ڈاکو آپ کا وزیراعظم بن گیا ہے، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ہے کہ سب سے بڑا ڈاکو آپ کا وزیراعظم بن گیا ہے پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل ان چوروں کی وجہ سے خطرے میں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کامرے کالج میں طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے سامنے اس ملک کا مستقبل دیکھ رہا ہوں، پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل ان چوروں کی وجہ سے خطرے میں ہے، لیڈر وہ بنتا ہے جو انصاف کیلیے کھڑا ہوتا ہے، آپ نے ناانصافی اور جرائم پیشہ لوگوں کے سامنے آواز بلند کرنی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ جو چور ہم پر مسلط کیے ہیں جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، ہم ان چوروں کا مقابلہ کرکے انہیں شکست دینگے اور پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنا کر علامہ اقبال کے خواب کو پورا کریں گے، جو ظلم کے آگے سر جھکاتے ہیں ان میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں ہوتا، امریکا میں سول رائٹس موومنٹ شروع ہوئی، افریقی امریکیوں پر ظلم کرتے تھے انکے سامنے طالبعلم ہی کھڑے ہوئے تھے، عراقی جنگ میں شرکت پر برطانیہ کیخلاف 20 لاکھ برطانوی شہری ہی ناانصافی کیخلاف نکلے تھے۔

انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خاموشی سے میری بات سننی ہے، اللہ جانتا ہے اس کے بعد کبھی موقع ملے گا یا نہیں، وہ قومیں اوپر جاتی ہیں جو تعلیم پر پیسہ خرچ کرتی ہیں، آپ کی سب سے زیادہ توجہ اپنی پڑھائی پر ہونی چاہیے، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو جہاد کا حکم دیا ہے، جہاد ظلم اور ناانصافی کے سامنے کھڑے ہونے کا نام ہے، جو راہ حق پر ظالم کے سامنے کھڑا ہو اور مارا جائے تو اللہ اسے شہادت کا رتبہ دیتا ہے، زندہ معاشرہ ہمیشہ انصاف کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انصاف انسانی معاشرے میں ہوتا ہے، طاقتور کا قانون صرف جانوروں کے معاشرے میں چلتا ہے، انسانی معاشرے میں قانون طاقتور اور کمزور کو ایک نظر سے دیکھتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ ہمارا ملک پیچھے اور دنیا آگے نکل گئی، اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ یہاں انصاف نہیں ہے۔ یہاں طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے وہ ڈاکے بھی مارتا ہے تو این آر او مل جاتا ہے جب کہ چھوٹے چور جیلوں میں جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف اس ملک کا ایسا صحافی تھا جو راہ حق پر کھڑا تھا اور پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہا تھا، حق پر کھڑے رہنے کی پاداش میں اسے قتل کرکے شہید کیا گیا، قوم ارشد شریف کو ہمیشہ یاد رکھے گی، زندہ معاشرہ ہمیشہ ظلم اور نا انصافی کے سامنے کھڑا ہوتا ہے، میں اپنی قوم کو تیار کروں گا۔

Comments

- Advertisement -