تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اسی مہینے اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کی طرف جائیں گے، عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسی مہینے اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کی طرف جائیں گے، الیکشن کی تاریخ دینے پر بات چیت کرنا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے کل کے بیان سے پی ڈی ایم کو غلط فہمی ہوگئی ہے، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے پنجاب اور کے پی اسمبلی کو تحلیل کرنا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 2 اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا مقصد 66فیصد ملک میں الیکشن ہوگا، میں نے کل سمجھانے کی کوشش کی لیکن شاید غلط پیغام چلا گیا، انتخابات جب بھی ہوں پی ٹی آئی نے جیتنا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنما لوگوں میں جا نہیں سکتے،چور چور کےنعرے لگتے ہیں، موجودہ حکومت کی کارکردگی سے لوگ تنگ ہیں، ان کے وزیرخزانہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مفتاح نے کہا کہ اسحاق ڈار ملک کو ڈیٖفالٹ کی طرف لیکر جارہاہے، اسحاق ڈار نے کہا مفتاح اسماعیل نے کچھ نہیں کیا، اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل دونوں ہی سچ بول رہےہیں ، ملک کی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 75فیصد پاکستانیوں کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائیں، ہم نے پیغام دیا کہ ملک سنبھالا نہیں جارہا تو انتخابات کا اعلان کریں، بجائے66 فیصد کے پورے ملک میں الیکشن ہوں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان سے کسی چیز کی بات کریں، بات ہوہی نہیں سکتی، میں نے کہا تھا کہ 66فیصد کی بجائے پورے ملک میں الیکشن کردیں، آپ سے ملک سنبھالا نہیں جارہا ،ڈٖیفالٹ کی طرف جارہاہے، ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، یہ لوگ حکومت میں صرف اپنے کیسز ختم کرانے آئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے جارہےہیں، اسمبلیاں اس لیے تحلیل کررہےہیں کہ عام انتخابات ہوں، عام انتخابات تحریک انصاف کی نہیں ملک کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں تاخیر ہوتی ہے تو اس میں بھی پی ٹی آئی کا فائدہ ہے، جتنی دیر یہ حکومت میں ہونگے ان کا گراف نیچے گرتا جائے گا۔

نوازشریف اور زرداری کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ملک ڈوبنے لگا تو یہ سب دوبارہ باہر بھاگ جائیں گے، نواز شریف اور زرداری کا مفاد پاکستان سے نہیں ہے، نوازشریف،زرداری کا پیسا ملک سے باہر پڑا ہے۔

الیکشن کمشنر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر ان سے ملا ہوا ہے، ایسا لگتا ہے ان کی پارٹی کا ممبر ہے، یہ تاخیرکرکے ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں کہ الیکشن جیت جائیں، جب ان کو لگے گا الیکشن نہیں جیت سکتے تو باہر بھاگ جائیں گے، ان کے اس طرح کے حربوں سے ملک کا نقصان ہورہاہے۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ بیرون ممالک اور ادارے ہمارے ملک پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، کوئی نہیں سمجھتا کہ پاکستان اپنے قرضے واپس کرپائےگا، اب پاکستان میں باہر سے کوئی پیسا،سرمایہ کاری نہیں آئے گی، ایسے حالات پیدا ہوجائیں گے جس سے واپسی کا راستہ نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -