The news is by your side.

Advertisement

آصف زرداری ڈاکو،میاں برادران اس سے بٖڑے ڈاکوہیں،عمران خان

مانسہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌ خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری ڈاکو،میاں برادران اس سے بٖڑے ڈاکو ہیں،پیسہ عوام دیتی ہے، اشتہارات میں شکلیں ان کی آجاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری ڈاکو اور میاں برادران اس سے بٖڑے ڈاکو ہیں، مگر شریف بںتے ہیں، ہمیں زرداری اور شریفوں کی وکٹیں اڑانی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اشتہارات کا نوٹس لینے پرچیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پیسہ عوام دیتی ہے،اشتہارات میں شکلیں ان کی آجاتی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کا سالانہ بجٹ 650ارب روپے ہے، 650ارب میں سے 350ارب لاہور پر لگتا ہے، گلی گلی میں شور ہے ساراٹبر چور ہے، شاہد خاقان ملکی تاریخ کا سب سے بڑاکٹھ پتلی وزیر اعظم ہے۔

خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عوام کو فیصلہ کرناہوگا کہ وہ ان کے ووٹ دیں گے، جو اربوں روپے ملک سے چوری کرکے لے گئے یا ان کو منتخب کریں گے جو نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کے ممبر سازی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جو چادر اور چار دیواری کی عزت کرتی ہے، خواتین بھی زیادہ سے زیادہ پی ٹی آئی کی ممبر بنیں۔

ان کہنا تھا کہ عوام زیادہ سے زیادہ پی ٹی آئی ممبر شپ مہم کا حصہ بنیں ،الیکشن 2018پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں