تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

میئر کراچی کا اختیارات مانگنا بالکل درست ہے: عمران خان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میئر کراچی وسیم اختر کے حق میں آواز بلند کردی۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر جو بلدیاتی اختیارات مانگ رہے ہیں وہ بالکل درست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجر اتحاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کہا کہ تاجروں کا مسئلہ سیکیورٹی کا ہے۔

انہوں نے میئر کراچی وسیم اختر کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام ٹھیک ہونے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ وہ جو اختیارات مانگ رہے ہیں وہ بالکل درست ہیں۔

انہوں نے کراچی کا خیبر پختونخواہ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کا میئر یہ نہیں کہتا کہ اس کے پاس کچھ نہیں ہے۔ ہم گلیات چلے جائیں گے تو ایسا لگتا ہے کہ یورپ میں آگئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے پیسے لے کر پولیس اہلکار بھرتی کیے جاتے تھے۔ ہم نے انسپکٹر جنرل کو اختیار دیا اور این ٹی ایس کے تحت بھرتیاں کیں۔ ہم نے سیاسی بنیادوں پر کوئی پوسٹنگ ٹرانسفر نہیں کرنے دی۔ آئی جی پختونخواہ نے کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو برطرف بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئی جی کو علم ہی نہیں ہوتا اور نیچے افسران تعینات ہوجاتے ہیں۔ سندھ میں جو تحریک انصاف میں شامل ہوتا ہے اس پر مقدمات ہوجاتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے بڑا خطرہ بے روزگاروں کی فوج ہے۔ بے روزگاری کا بم کہیں نہ کہیں پھٹے گا۔

ٹیکس کا پیسہ پاناما جارہا ہے

انہوں نے تاجروں کے تحفظات کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ جتنا آپ ٹیکس بڑھائیں گے اتنا ٹیکس چوری بڑھتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار سب سے زیادہ خیرات دینے والے ممالک میں ہوتا ہے لیکن ٹیکس دینے کے معاملے میں بہت پیچھے ہے۔ عوام کو پتہ ہے کہ ان کا دیا ہوا ٹیکس پاناما یا دبئی چلا جائے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر تب تک ٹھیک نہیں ہوگی جب اس کو ادارہ نہیں بنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر اور نیب کو ردی قرار دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ٹیکس کو بڑھائیں گے نہیں بلکہ گھٹائیں گے۔ ایسا ادارہ اور ماحول بنائیں گے کہ آپ خود ٹیکس دینے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہ پاناما کا کیس پاکستان کو بدل دے گا۔

آخر میں عمران خان نے تاجروں کے لیے رابطہ کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کراچی کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے مزار قائد پر جلسہ بھی کیا۔ آج انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا۔ شام میں وہ لانڈھی میں بھی ایک جلسے سے خطاب کریں گے۔

عمران خان کی موجودگی میں لائٹ چلی گئی، گونواز گو کے نعرے

دریں اثنا آل پاکستان میمن فیڈریشن کی تقریب کے دوران عمران خان کی جانب سے شیلڈ تقسیم کرنے کے دوران لائٹ چلی گئی جس پر شرکا نے گو نواز گو کے نعرے لگادیے۔

لائٹ جاتے ہی اندھیرا چھا گیا جس میں شروع ہونے والے گو نواز گو کے نعرے کچھ دیر تک جاری رہے (دیکھیں ویڈیو)

Comments

- Advertisement -