The news is by your side.

ملک تبدیل کرکے دکھائیں گے، مضبوط ادارے بنائیں گے، عمران خان

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک تبدیل کرکے دکھائیں گے، مضبوط ادارے بنائیں گے، پاکستان کو قائد اعظم، علامہ اقبال کا ملک بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن ہم جیتیں گے اور ملک میں انقلاب لائیں گے، عمران خان آج تک کسی کے سامنے نہیں جھکا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل لے جاؤں گا، عابد شیر علی، نواز شریف، شہباز شریف کے چمچے ہیں، انہیں جلد اڈیالہ جیل لے کر جاؤں گا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم 300 ارب لوٹ کر لے گیا، عدالت نے فیصلہ کیا تو کہا مجھے کیوں نکالا، وزیر خزانہ چوری کرکے ملک سے بھاگا، اسے سینیٹر بنادیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جب ملک کی قیادت میں ڈاکو ہوں تو کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، ہم آپ جیسے نوجوان کے جنون سے ڈاکوؤں کو الیکشن میں شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی جیسی پولیس یورپ میں نہیں ملے گی، پولیس قانون کے مطابق چلتی ہے، وزیر اعلیٰ ہاؤس سے حکم نہیں لیتی، کے پی جیسی پولیس سندھ، پنجاب میں بھی لائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں