تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جس لیگی کارکن کا ضمیر زندہ ہے وہ ایئرپورٹ نہیں جائے گا: عمران خان

نارووال: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ باپ بیٹی 300 ارب چوری کرکے بڑا معرکہ مار کر واپس آرہے ہیں، نواز شریف کو جو بھی ایئرپورٹ لینے جائے گا وہ بیوقوف ہوگا، جس لیگی کارکن کا ضمیر زندہ ہے وہ ایئرپورٹ نہیں جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بڑی محنت سے قوم کا 300 ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے گئے، وہ تیس سال سے پنجاب پر حکومت کررہے ہیں، 20 سال میں پنجاب میں ایک اسپتال نہ بناسکے جہاں شریف خاندان کا علاج ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو شرم آنی چاہئے ایک اسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز کا علاج ہوسکے، ہم کلثوم نواز کے لیے دعا گو ہیں، پشاور میں عالمی معیار کا شوکت خانم اسپتال چار ارب روپے میں بنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے داماد کو نیب نے بلایا تو وہ علاج کے لیے باہر چلے گئے، نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار کو عدالت نے بلایا تو وہ بھی باہر چلے گئے، پہلے یہ چوری کرتے ہیں پھر سینہ زوری کرتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ احسن اقبال کو گولی لگی تو ہیلی کاپٹر لاہور لے جانے کے لیے آیا، ڈرامے باز احسن اقبال سے بڑا اور معتبر جھوٹا میں نے آج تک نہیں دیکھا، مجرم کی حمایت کرنے پر ان سے بڑا ڈفر کوئی نہیں ہے، نارووال کے لوگوں نے احسن اقبال جیسے جھوٹے لوگوں کو شکست دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، لوگوں کو صاف پانی نہیں ملتا ہے، یہاں اسپتالوں میں چار چار لوگ ایک بستر پر علاج کراتے ہیں، کرپٹ لوگ چوری کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں اور ایسے واپس آتے ہیں کہ قوم انہیں خوش آمدید کہے، تیس سال سے جو خون چوس رہے تھے ان سے جان چھڑانے کا موقع ملا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -