کوہاٹ: عمران خان کا کہنا ہے ہماری غلطیوں کی وجہ پاکستان کا یہ حال ہوا ہے، لیڈر بننے کے لئے خوف کا بت توڑنا پڑتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین نے دورہ کوہاٹ یونیورسٹی میں طلباء پرزوردیا ہے کہ وہ ملکی ترقی اوراہل قیادت کے انتخاب میں اپنابھرپورکرداراداکریں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیاکی تاریخ کا سب سے بڑے لیڈر نبی پاک ﷺہیں تاہم پاکستان میں قائد اعظم کے بعد کوئی لیڈر نہیں آیا اوراب نوجوان ہی ملک کو لیڈر شپ دے سکتے ہیں۔
چیئرمین عمران خان نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ حکمرانوں پر چیک رکھیں اور اگر انہوں نے حکمرانوں کو ظلم کرنے سے روک دیا تو پاکستان ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔ نوجوانوں کو ملک کا مستقبل اور امید قرار دیتے ہوئے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے عظم پاکستان کیلئے کوشش نہیں کی،آپ نے وہ غلطیاں نہیں کرنی جو ہم نے کی ہیں،اللہ نے ملک کو کسی چیز کی کمی نہیں دی۔