بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی صحت کیسی ہے؟ عظمیٰ خانم نے ملاقات کے بعد بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں بہن عظمیٰ خانم کی ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ بھائی خیریت سے ہیں اور ان کی صحت ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کو مسلسل ذہنی اذیت دی جارہی ہے، قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بہنوں کی ملاقات بہت ضروری تھی، ایک ماہ ہوگیا ان سے بہنوں کی ملاقات نہیں ہوئی آج پتا چلا کہ عظمیٰ خانم کو ملاقات کی اجازت ملی ہے۔

یہ پڑھیں: عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

ان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ خانم ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئی ہیں، ملاقات ہونی چاہیے اس سے بہنوں ، خاندان اور کارکنوں کو آگاہی ملتی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے کتنی زیادہ تشویش ہوگئی ہے، ملاقات کے لیے میرا بھی نام تھا اور مجھے تاحال نہیں بتایا گیا نہ ہی میری ملاقات ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں