پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی کو اللہ سے معافی مانگنی چاہیے، انہوں نے دوسروں کیساتھ ظلم کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال (22 فروری 2026): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اللہ سے معافی مانگنی چاہیے انہوں نے دوسروں کے ساتھ ظلم کیا۔

احسن اقبال نے موضع بوبک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ترقی کا سفر ٹوٹ گیا جب ایک اناڑی کو حکومت دی گئی، 4 سال لوگوں کو گالم گلوچ اور چور ڈاکو کہنے کے سوا اس نے کچھ نہیں کیا، اس نے ہم پر جھوٹے مقدمے بنا کر جیلوں میں ڈالا آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کے چیخیں مار رہا ہے جس میں مجھے بند کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی تھی، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ آج جیل میں کہتا ہے کہ مجھے علاج کی سہولت نہیں جبکہ اس کو بہترین علاج مل رہا ہے اس کے اپنے لوگ کہتے ہیں کہ ہم مطمئن ہیں، ظلم تو یہ تھا کہ جب مجھے گرفتار کیا تو میرا تین دن پہلے بازو کا آپریشن ہوا تھا، اس شخص نے جیل میں میرے بازو کی فزیوتھراپی تک نہیں ہونے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم اور انتقام وہ نہیں ہے جو اس کے ساتھ ہو رہا ہے، اس کو تو جیل کے اندر دنیا کی ہر سہولت میسر ہے، آج اگر وہ سزا پا رہا ہے تو اپنے کیے کی سزا پا رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو اللہ سے معافی مانگنی چاہیے کہ جو دوسروں کے ساتھ ظلم کیا، ہم نے اس کی جیلیں کاٹی ہیں لیکن کبھی چیخیں نہیں ماری تھیں، یہ کس کو بچاؤ بچاؤ کی آوازیں مار رہے ہیں؟ کبھی امریکا تو کبھی برطانیہ کو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں