اسلام آباد (15 فروری 2026): اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے وقت ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی عدم موجودگی کی اصل وجہ سامنے آگئی۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے عمران خان کے اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کیلیے ڈاکٹرز ٹیم بھیجنے سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا اور بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کا نام دیا تھا کہ انہیں میڈیکل ٹیم کے ساتھ بھیجا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل
ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے قاسم زمان کا نام مسترد کر دیا اور کہا کہ میں آؤں گی ورنہ کوئی نہیں جائے گا۔ عمران خان کی ہمشیرہ کے اس اقدام پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے حیران اور تشویش کا اظہار کیا۔
کور کمیٹی میں سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ علیمہ خان کی وجہ سے کوئی اڈیالہ جیل نہیں جا سکا۔ انہوں نے عمران خان کی ہمشیرہ کے اس اقدام پر سخت احتجاج کیا۔
سینیٹر مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ پر کوئی نہیں جا سکا۔
ادھر، کمیٹی میں علی محمد خان اور زلفی بخاری سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی اظہار تشویش کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


