نیازی صاحب صرف قوم سے جھوٹ بولنا جانتے ہیں: حمزہ شہباز۔عمران خان
The news is by your side.

Advertisement

حمزہ شہباز کی حکومت پر لفظی گولہ باری، وزیراعظم پر شدید تنقید

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 50 دن میں ہی گیس اور بجلی مہنگی کردی، نیازی صاحب صرف قوم سے جھوٹ بولنا جانتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈالر 9 روپے مہنگا ہونے سے 900 ارب کا قرضہ قوم پر چڑھ گیا، گلی گلی میں لوگ کہہ رہے ہیں یہ کھلاڑی نہیں اناڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اندھیرے دور کیے، عزت خدمت سے ملتی ہے، کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولنے، ووٹ چوری کرنے سے عزت نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے صحت کی پرواہ کیے بغیر صوبے کی خدمت کی، شہبازشریف کو گرفتار کرلو، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے موٹر وے بنائی، ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو جواب دیا، نواز شریف نے بھاشا ڈیم کے لیے زمین خریدی۔

گیس اور بجلی کی شکل میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، حمزہ شہباز

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیازی چندہ مانگتا رہے گا اور نوازشریف بھاشاڈیم بنائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ 10 سال میں شہباز شریف نے نیند اور اپنے آرام کو نہیں دیکھا، حکومت نے گیس اور بجلی کی شکل میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لاہور میں میٹرو بس چلی، ملتان میں میٹرو بس چلی ہے، نواز شریف نے وعدہ کیا 2018 میں اندھیرے ختم کردوں گا آج ملک سے بجلی کا بحران ختم ہوگیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں