تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

وزیراعظم عمران خان مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

دبئی: وزیراعظم عمران خان مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے، فہرست میں دبئی کے وزیراعٓظم اور نائب صدر شیخ محمد راشد المکتوم ودیگر بھی شامل ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اردن کی رائل اسلامک اسٹریٹیج اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق آرٹ اینڈ کلچر، سائنس ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کردی۔

رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر اردن کی جاری کردہ فہرست میں وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہیں۔

رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹراردن کی فہرست میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مصر کے فٹبالر محمد صالح، اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک، باکسر خبیب، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی، اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل بھی بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

بااثر مسلمانوں کی فہرست میں اسلامک اسکالر محمد تقی عثمانی، بھارت کے عظیم پریمجی، اے آر وائی ڈیجیٹیل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال ودیگر ممالک کے نامور مسلمان شامل ہیں۔

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کرنے فلسطین کی بہادر لڑکی احد تمیمی، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، سعودی عرب کے عبدالعزیز الشیخ بھی بااثر مسلمانوں کی فہرست میں آگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -