بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے پارٹی اور فیملی کو پیغامات کی اندرونی کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(26 فروری 2026): پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے پیغامات اور فیملی ممبران کے درمیان اختلافات کی سنگین کہانی سامنے آئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع نے علیمہ خانم کے حالیہ دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے پارٹی اور فیملی کے درمیان جاری کشیدگی کی اندرونی کہانی بیان کر دی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، علیمہ خانم کا یہ دعویٰ درست نہیں ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی نے انہیں آواز اٹھانے کا پیغام دیا، بلکہ بشریٰ بی بی کے فیملی ممبرز نے علیمہ خانم کو بانی پی ٹی آئی کا ایسا کوئی پیغام نہیں پہنچایا۔

PTI- All News and Updates

ذرائع پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت دی تھی کہ فیملی ممبرز اڈیالہ جیل آنے کے بجائے عدالتوں میں کیسز کی پیروی کریں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا تھا کہ ان کی ملاقات فیملی کے بجائے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر فیصل سے کرائی جائے، تاہم علیمہ خانم نے اس پیغام کے برعکس پارٹی وکلا کو ڈاکٹروں سے ملاقات کی پٹیشن دائر کرنے سے روک دیا۔ جب یہ معاملہ پارلیمانی پارٹی میں زیرِ بحث آیا تو بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے لطیف کھوسہ کو پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی، جس کی سلمان اکرم راجہ نے بھی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خانم کی جانب سے پارٹی وکلا اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف حالیہ پریس کانفرنس کی اصل وجہ بھی یہی پٹیشن تھی۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا مزید دعویٰ ہے کہ علیمہ خانم چاہتی ہیں کہ بشریٰ بی بی کی بھی فیملی سے ملاقاتیں بند کرائی جائیں۔

دوسری جانب ایاز صادق اور محسن نقوی مسلسل پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں رہے جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان کے علاج سے متعلق ذاتی طور پر متعلقہ اداروں سے رابطے میں تھے۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں