جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

توشہ خانہ ٹو کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : توشہ خانہ ٹو کیس میں آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی ، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔

آج کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفردجرم عائد ہونے کا امکان ہے ، دونوں کو چالان کی نقول فراہم کی جاچکی ہیں۔

- Advertisement -

دو روز قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

جج نے کہا کہ تھا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، عدالت نے ملزمان سے متعلق ریکارڈ کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان  اوربشریٰ بی بی کیخلاف سپلیمنٹری چالان سامنے آیا تھا، جس میں 24 گواہوں کی لسٹ بھی ایف آئی اے کے سپلیمنٹری چالان کے ساتھ منسلک کی گئی تھی۔

چالان میں کہا گیا تھا کہ عدالت گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل آگے بڑھائے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف ٹھوس ثبوت شواہد ہیں، شواہد سےواضح ہوادونوں مس کنڈکٹ کےمرتکب قرار پائےہیں، غیرقانونی ذرائع،کرپشن سےبانی پی ٹی آئی اوراہلیہ نے مالی فائدہ حاصل کیا۔

سپلیمنٹری چالان میں بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےپوزیشن کاغلط استعمال کرکے کم قیمت پر بلغاری سیٹ حاصل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں