جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروادی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات 30 سے 35 منٹ جاری رہی ہے۔

بشریٰ اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ملاقات جیل مینول کے تحت ہر ہفتے کروائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 31 مارچ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی ملاقات کروائی گئی تھی جو 35 منٹ جاری رہی تھی۔

یہ پڑھیں: سننے میں آیا ہے بشریٰ بی بی کی آنکھ میں بھی مسئلہ ہے، سہیل آفریدی

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اہلیہ نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

علاوہ ازیں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے مقررہ وقت مین کسی رہنما، فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی تھی۔

بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی جبکہ علیمہ خانم نے بہنوں کے ساتھ گورکھپور ناکے پر دھرنا دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں