تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اس بارالیکشن میں پنکچرلگانے والے امپائرقبول نہیں کریں گے: عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا اس ملک پر برابر کا حق ہے، وہ بھی یکساں پاکستانی شہری ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رامیش کمار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

عمران خان نے کہا کہ ہم ڈاکٹررمیش کمار کو پی ٹی آئی میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہیں، قائداعظم کے وژن کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی اقلیتوں کے ساتھ رہے گی. پاکستان میں اصل مسئلہ قانون کا ہے.

[bs-quote quote=”شریف خاندان کی کوشش ہے کہ عدلیہ اور نیب کو بدنام کیا جائے، نوازشریف پہلے کہتے تھے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، مگر نوازشریف کا اب پتا چلا ہے کہ انھوں نے بیٹے سے تنخواہ بھی لی ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان”][/bs-quote]

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کو حقوق دلوانے کے لئے بنایا تھا، وہ چاہتے تھے کہ قانون کا یکساں اطلاق ہو، تاکہ کوئی جرم کا سوچ بھی نہ سکے گا.

عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں تمام پارٹیوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، پنجاب میں ن لیگ کےعلاوہ سب نے کہا کہ یہ آر او الیکشن تھا، اس میں کوئی شک نہیں کہ آر او نے مل کرمیچ فکس کیا تھا.

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی اب نئی لیڈرشپ ہے، جس پرسب کواعتماد ہے، اداروں پر اب عوام کا اعتماد بڑھا ہے، شاہد خاقان عباسی کو بتانا چاہیے کہ سینیٹ میں پیسہ کس نے چلایا، پی ٹی آئی کے پاس تو پیسہ ہے نہیں، پیسہ کس نے لگایا پتا چلنا چاہیے، نوازشریف کے پاس منی ٹریل سے متعلق کوئی جواب نہیں ہے.

انھوں‌ نے کہا کہ شریف خاندان کی کوشش ہے کہ عدلیہ اور نیب کو بدنام کیا جائے، نوازشریف پہلے کہتے تھے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، مگر نوازشریف کو اب پتا چلا گیا ہے کہ انھوں نے بیٹے سے تنخواہ  لی ہے، واجد ضیا کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، کرپشن کو بچانے کے لئے ایک میڈیا ہاؤس شرمناک کردار ادا کررہا ہے.

انھوں‌ نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں‌ زرداری اور نوازشریف نے مک مکا کرکے اپنے امپائر کھڑے کئے تھے، ان اس بار الیکشن میں پنکچر لگانے والے امپائر قبول نہیں کریں گے.

میرے بعد کئی بڑے نام پی ٹی آئی میں‌ آنے کو تیار ہیں: ڈاکٹر رامیش کمار

اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کی ہے، اس ملک کو بنانے میں ہمارے بڑوں کی بھی قربانیاں ہیں، مسلم لیگ ن میں سیاست کی اور اصولوں کی سیاست کی، میرامؤقف ہمیشہ یہی رہا کہ سب سے پہلے پاکستان. سیاسی اختلافات میں  کبھی نازیبا گفتگو کا حصہ نہیں‌ بنا.

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے حالیہ بیانات پر بہت افسوس ہوا، انھوں نے اپنے جلسوں میں کہا کہ جلسوں میں اتنا ووٹ دو، عدلیہ کو صیح کر دوں گا، نیب سے متعلق حالیہ بیان پر بھی دکھ ہوا۔

[bs-quote quote=”پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی، کالم لکھ کر خیالات کا اظہار کرتا رہا، پارٹی میں جمہوریت کے معاملے پر اختلافات رہے.” style=”style-2″ align=”right” author_name=”ڈاکٹر رامیش کمار”][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ عدلیہ سپریم ادارہ ہے، عدلیہ کی نگرانی میں قومی جرگہ ہونا چاہیے، ن لیگ کے اجلاسوں میں برملا کہتا رہا کہ آپ کی لینگویج درست نہیں، پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی، تو کالم لکھ کر خیالات کا اظہار کرتا رہا، پارٹی میں جمہوریت کے معاملے پر اختلافات رہے.

انھوں نے کہا کہ چوہدری نثارکی آج بھی قدرکرتا ہوں، وہ مجھے کہتے تھے کہ آپ جیسے دانش مند انسان کی پارٹی میں قدرنہیں، امید کرتا ہوں کہ چوہدری نثار بھی پی ٹی آئی میں آئیں گے، بہت سے نام پی ٹی آئی میں آنے کو تیار ہیں.

ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ اقلیتی کمیونٹی کے 35 لاکھ ووٹ ہیں، اپنی پارٹی کو مایوس نہیں‌ کروں‌ گا، کپتان کو 26 مئی کواقلیتی برادری بڑاجلسہ کرکے دکھائے گی.


پنجاب میں تو مجھےکیوں نکالا کر دیااب سندھ کی باری ہے،عمران خان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -