اسلام آباد: عمران خان ، بلاول بھٹو زرداری اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی جانب سے چلاس میں تعلیمی ادارے جلائے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں لڑکیوں کے 12 اسکولوں کو نذر آتش کرنے کے افسوس ناک واقعے پر ملک بھر سے شدید ردعمل آیا ہے۔
عمران خان، بلاول بھٹو اور ملالہ یوسف زئی کی جانب سے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی.
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چلاس میں بچیوں کے تعلیمی ادارےجلانا افسوس ناک ہے.
انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائیں گے، بچیوں کی تعلیم، اسکولوں کی سیکیورٹی ترجیحات ہیں.
ملالہ یوسف زئی نے بھی ٹویٹر پر اپنا ردعمل دیا. انھوں نے لکھا کہ انتہاپسندوں نےبتادیا کہ وہ کس چیزسے خوفزدہ ہیں. ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد لڑکیوں کے ہاتھ میں کتاب سے خوفزدہ ہیں.
انھوں نے فوری متاثرہ اسکولوں کی از سرنو تعمیر اور طلبا کو اسکولوں میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیاکودکھاناچاہیےتعلیم حاصل کرناہرلڑکے اورلڑکی کاحق ہے.
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 12 گرلز اسکولزتباہ کرنادہشت گردی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسکولوں پرحملوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیاجائے، بچیوں کی تعلیم کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے، نگراں حکومت،سیکیورٹی ادارےدہشتگردوں کوقوم کے سامنے لائیں۔
نگراں وزیر اعظم کی جانب سے بھی اس افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ناصرالملک نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قانون کےکٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے.
چلاس میں لڑکیوں کے 12 اسکول نذر آتش
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔