تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

وزیراعظم اور یو اے ای کے ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر کی تازہ صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور شیخ محمد بن زید کے درمیان کشمیر کی صورت حال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت سے وزیراعظم نے یو اے ای کے ولی عہد کو آگاہ کیا، اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا، اس دوران خطے اور عالمی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں کشمیر کی حالیہ صورت حال زیرغور آئی تھی۔

عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر سے متعلق گفتگو

اس سے قبل 7اگست کو دونوں رہنماؤں میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی تھی، سعودی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ وادی میں معمول کی زندگی بد ستور مفلوج اور کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے جبکہ مسلسل کرفیو سے دواؤں اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -