تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

جلد تگڑا شو کروں گا، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد : سابق وزیراعطم عمران خان کا کہنا ہے کہ جلد تگڑا شو کروں گا، حقیقی آزادی کیلئے آپ سب نے نکلنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعطم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں سب سے اہم چیز رول آف لا اور امرباالمعروف تھا، امرباالمعروف اوررول آف لا کا حکم تو ہمیں ملا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حضرت علیؓ کاقول ہےکفرکانظام چل جائےگاظلم ،ناانصافی کانہیں چل سکتا، کوئی ایک ملک بتادیں جہاں رول آف لانہیں ہے اور وہ امیر ہو، سوئزرلینڈ کے کوئی وسائل نہیں وہ پہاڑوں اور دودھ سے پنیر بنا کر پیسہ کماتا ہے، سوئزرلینڈ میں 99.9 پوائنٹ انڈیکس رول آف لا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو قوم طاقتور نہیں بلکہ کمزور کو پکڑتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے، ملک میں اسوقت قانون کی دھجیاں اڑ رہی ہیں، آئین تباہ ہو رہا ہے، ایک طرف رجیم تبدیل ہوئی، لوٹے بنے، بڑے کرمنلز کو اوپر لاکر بٹھادیا۔

لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں انتشارکرنا چاہتا تو کیا میں فیملیز کو ڈی چوک پر بلاتا، رات2بجے گھروں میں گھس گئے ، عورتوں پرتشدد کیا یہ کیساقانون ہے، ہمارےدورمیں فضل الرحمان، کانپیں ٹانگنے والے بلاول نے مارچ کیا، ایک بار بتا دیں ہم نے ایک کنٹینر بھی رکھا ہو،یہ کون سی جمہوریت میں ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تگڑاشو کرنیوالاہوں لیکن بتاؤں گا نہیں کیا کرنیوالا ہوں، بس اتنا کہوں گاآپ سب نے اس میں شرکت کرنی ہے، آپ انتظارکریں میں آپ کوکال دوں گا، سب سے نکلنا ہے، قانون کے دائرے میں رہیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرےاوپر 8،9 ایف آئی آرکاٹی ہوئی ہیں، ہمارے لوگوں کوجیلوں میں ڈال دیا، مجھے بتائیں کونسا قانون اس کی اجازت دیتا ہوں، آپ نے اپنے ملک کی حقیقی آزادی کیلئے سب نے نکلنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا مجھے خوف ہے کہ ہم سری لنکا کی طرف جارہے ہیں، یہ حکومت چلتی رہی تو یہ ملک اتنا کمزورکردیں گے کہ آزادی پرسمجھوتہ کرنا نہ پڑجائے ، صاف اور شفاف الیکشن ہی واحد چیز ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ شہبازشریف صبح 7 بجے آفس پہنچ جاتاہے، ہمیں لگا واقعی کچھ کرے گا، مگر پتا چلا یہ تو اشتہاروں کیلئے سب کچھ ہو رہا تھا، ان کے پاس پلان نہیں مارکیٹ ٹرسٹ نہیں کررہی ،سرمایہ کارانویسٹ نہیں کررہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب حکومت معاشی طور پر کمزور ہوجاتی ہے تو سوویت یونین کی مثال سامنے ہے، جیسے ہمارے وکلا نے قائداعظم کاساتھ دیا ویسے ہی اس ملک کو بچانے کیلئے نکلنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ انتظارکریں میں آپ کوکال دوں گا سب سے نکلنا ہے، قانون کے دائرےمیں رہیں گے لیکن سب نےشرکت کرنی ہے۔

Comments

- Advertisement -