The news is by your side.

Advertisement

ستائیس اکتوبرکو داتا دربار سے مارچ کا آغاز کریں گے،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو داتا دربار سے اسلام آباد کی جانب پیدل مارچ کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں ستائیس اکتوبر سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کرنےکااعلان کر دیا ہے۔

چیرمین تحریک انصاف نے اپنی ٹوئٹ میں کارکنان کو ہدایات جا ری کیں ہیں کہ اسلام آباد تک پیدل مارچ کرنے والے شرکاء 27 اکتوبر کو داتا دربار پہنچ جائیں جہاں حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد اسلام آباد کی جانب پیدل مارچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : دو نومبر کا میچ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،عمران خان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں عمران خان نے داتا دربا پہنچنے کے خواہش مند تحریک انصاف کے کارکنوں کو مقامی رہنما اعجاز چوہدری سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اپنی ٹیوٹ میں ’مارچ اگینسٹ پانامہ کرپشن‘ کا ٹرینڈ بھی متعارف کرایا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں