اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

عمران خان نے پنجاب میں 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دیدی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کی ورکنگ کابینہ کی منظوری دیدی ہے، 18 رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں جب کہ ابتدائی طور پر (ق) لیگ کا کوئی رکن شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مختصر پنجاب کابینہ کے اراکین حلف اٹھائیں گے، جن میں یاسمین راشد، محمود الرشید، ڈاکٹر مراد راس، ہاشم جواں بخت، راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، راجہ یاسر ہمایوں، علی افضل ساہی، ہاشم ڈوگر اور فیاض الحسن چوہان شامل ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے جلد حلف اٹھائےجانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں