The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کی منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کے لیے دیا گیا وقت ختم ہوگیا جب کہ ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب ایم این ایز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منحرف اراکین کے موصول جوابات ”نامعقول“ قرار دے کر مسترد کر دیے۔ ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی باضابطہ منظوری  دے دی گئی۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عامر کیانی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ عمران خان کی ہدایات پر منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا گیا۔

ہارس ٹریڈنگ پر اراکین کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی بھجوائے جائیں گے۔ ریفرنسز آرٹیکل 63 اے ون کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بے ضمیر اراکین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات کی، دستور اراکین پارلیمان پر صداقت و امانت کی بنیادی شرط عائد کرتا ہے، ہارس ٹریڈنگ کرنے والے اراکین نے سربراہ کی ہدایت سے کھلا انحراف کیا۔

مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ضمیر فروشی اور ہارس ٹریڈنگ کے سنگین جرم سے اراکین صادق و امین نہیں رہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں