تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کا مینڈیٹ نہیں‘ عمران خان

کراچی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کا مینڈیٹ نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دو روزہ دورے پرکراچی پہنچے، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے عمران خان کا پرجوش استقبال کیا۔

اس موقع پر لیاقت علی جتوئی، فردوس شمیم نقوی، عمران خان اورحلیم عادل شیخ بھی موجود تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملین ٹری شجرکاری مہم کے تحت ایئرپورٹ کے باہر پودا لگایا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری سے ادارے چلائے جائیں تونجکاری کی ضرورت نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا اصل مسئلہ ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کریں گے، نجکاری نہیں کریں گے، ہماری پارٹی پی آئی اے سے سیاسی مداخلت ختم کرے گی اور اسے کامیاب ایئرلائن بنائے گی۔

عمران خان نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امیر اور غریب میں فرق بڑھتا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف کچھ لوگوں کے لیے ہی سہولتیں موجود ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پہلی کوشش ہوگی کہ غربت کیسے کم ہو، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 90 فیصد عوام کو انصاف تک رسائی نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا دنیا بھر میں کینسر کا علاج انتہائی مہنگا ہے، مجھے والدہ کو کینسر ہونے کے بعد پتہ لگا کہ پاکستان میں کوئی کینسر کا اسپتال ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کی خیبرپختونخواہ میں حکومت آئی تو انہوں نے سب سے پہلے صوبے کے اسپتالوں کو ہی ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں تھی، آج 70 فیصد دہشت گردی اوردیگر جرائم میں کمی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی میں پولیس ٹھیک نہیں ہوگی لا اینڈ آرڈر ٹھیک نہیں ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی میں سارا مسئلہ لوکل گورنمنٹ کا ہے، وزیراعلیٰ نے نچلی سطح تک اختیارات منتقل نہیں کیے، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیےآئندہ انتخابات میں آپ کے پاس اچھا موقع ہے، دہشت گردی کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حب ریورروڈ، پرفیوم چوک اور لیاقت آباد میں لگائے گئے کیمپس بھی جائیں گے جبکہ رات کو برنس روڈ چوک پر جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ کل وہ اہم ملاقاتیں کریں گے، کے ڈی اے اسکیم پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔


سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی: عمران خان


خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو بولی لگانے والوں کے ہاتھوں بکتے دیکھا، سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -