The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کپ سیمی فائنل، خیبرپختونخوا نے سپر اوور میں ناردرن کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے نادررن کی ٹیم کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق خیبپرپختونخوا کی جانب سے سپر اوور میں ناردرن کو 16 رنز کا ہدف دیا گیا، عمران خان سینئر کی شاندار بولنگ کی بدولت ناردرن کی 2 رنز پر دو وکٹیں گرگئیں، فاسٹ بولر نے حیدر علی اور روحیل نذیر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سپر اوور میں خیبرپختونخوا کی جانب سے مصدق احمد نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد 4 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔

اس سے قبل میچ میں ناردرن کی جانب سے خیبرپختونخوا کو 304 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، مصدق احمد کی شاندار 62 رنز کی اننگز کی بدولت خیبرپختونخوا نے میچ برابر کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کپ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا، فائنل میں سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پہلے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 340 رنز کے تعاقب میں سندھ کی پوری ٹیم 36.5 اوورز میں 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ میچ کے اہم موقع پر نصف سنچری اسکور کرنے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر آل راؤنڈر ظفر گوہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں