جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خانم کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(29 ستمبر 2025): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے مبینہ طور پر اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی کے معاملات میں مداخلت سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنماؤں نے حال ہی میں بانی پی ٹی آئی سے چند دن قبل علیمہ خانم کی شکایت کی تھی، دونوں شخصیات نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا  آپ کو حقائق کے برعکس بات بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے بانی کو کہا آپکی ہم سے ملاقات نہیں ہو رہی اس لیے غلط فہمی پیدا ہوئی ہے، علیمہ خانم نے بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق غلط رپورٹس دی تھیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اسی غلط فہمی کو دور ہونے کیلئے ہے۔

دوسری جانب اگست میں علیمہ خان نے واضح کیا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کوئی اختلاف یا بحث نہیں ہوئی، اور وہ ان کے قانونی مشیر ہیں اور خاندان کی طرح سمجھے جاتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے راجہ اکرم کے ساتھ تنازع کی افواہوں کو مسترد کیا تھا انہوں نے کہا تھا سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کوئی سخت جملوں کا تبادلہ نہیں ہوا۔ وہ ہمارے وکیل ہیں اور خاندان کی طرح ہیں۔ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہو سکتا ہے۔

علیمہ خانم پر انڈا پھینکے جانے کا واقعہ ، بیرسٹر گوہر کا شدید ردِعمل

+ posts

نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے
تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں