جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

’بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگئی، پیغام باہر پہنچا دیا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (3 فروری 2026): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوگئی اور پیغام باہر پہنچا دیا گیا۔

بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، دونوں نے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو پیغام پہنچایا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق بشریٰ بی بی نے فیملی ممبران کو آگاہ کیا کہ عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق بشریٰ بی بی نے تصدیق کی ہے بانی کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا علاج کب اور کیسے ہوا ؟ ڈائریکٹر پمز نے تفصیلات بیان کر دیں

بشریٰ بی بی نے اپنے پیغام میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ عمران خان نے اپنی مرضی سے علاج ڈاکٹرز کی ہدایت پر کروایا۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے، عمران خان سے ملاقات ہمارا حق ہے دوبارہ مطالبہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگئی اور پیغام باہر پہنچا دیا گیا، عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے مگر علاج جاری ہے، فیملی، وکلا اور ڈاکٹرز کی ملاقات بھی ضروری ہے، ان سے ملاقات نہ کروانا اور معاملے پر ہلکا لینا تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10، 20 منٹ کے پروسیجر کو سنجیدہ معاملہ نہ سمجھنا غلط ہے، عمران خان کی صحت پر متضاد بیانات دیے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ابھی مکمل صحت یاب نہیں ہوئے، امید ہے حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں