ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی ائی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (17 مارچ 2026): اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو 25 منٹ تک جاری رہی۔ یاد رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔

دوسری جانب، عمران خان کی بہنیں کارکنان کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، کارکنوں کی بڑی تعداد افطاری کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابھی نے کہا بانی کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے، علیمہ خانم

3 فروری 2026 کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی تھی کہ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات ہوگئی اور پیغام باہر پہنچا دیا گیا۔

بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی، دونوں نے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو پیغام پہنچایا تھا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق بشریٰ بی بی نے فیملی ممبران کو آگاہ کیا تھا کہ عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق بشریٰ بی بی نے تصدیق کی ہے بانی کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنے پیغام میں اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ عمران خان نے اپنی مرضی سے علاج ڈاکٹرز کی ہدایت پر کروایا۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے، عمران خان سے ملاقات ہمارا حق ہے دوبارہ مطالبہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگئی اور پیغام باہر پہنچا دیا گیا، عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے مگر علاج جاری ہے، فیملی، وکلا اور ڈاکٹرز کی ملاقات بھی ضروری ہے، ان سے ملاقات نہ کروانا اور معاملے پر ہلکا لینا تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 10، 20 منٹ کے پروسیجر کو سنجیدہ معاملہ نہ سمجھنا غلط ہے، عمران خان کی صحت پر متضاد بیانات دیے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ابھی مکمل صحت یاب نہیں ہوئے، امید ہے حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں