تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ، تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت

جدہ: وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران وزیراعظم نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی آئل فیکٹریوں پر حملے کی شدید مذمت کی۔

سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی عرب میں حالیہ تخریبی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تخریبی کارروائیوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دہشت گردانہ حملوں کو سعودی عرب اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

سعودی آئل ریفائنری حملہ: چین کا امریکا اور ایران کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ

خیال رہے کہ سعودی عرب میں آئل کمپنی آرامکو پر ڈرون حملے سے عالی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جب کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حملے کے ذمہ داران کیخلاف فوجی کارروائی کا اشارہ دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں حملوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی تیل کی سپلائی پرحملہ ہوا، امریکا جانتا ہے کہ مجرم کون ہے اور وہ ان حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہے۔

Comments

- Advertisement -