تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، ایجنڈے کے نکات سامنے آگئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملکی، سیاسی اور معاشی صورت حال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا، جس میں ملکی، سیاسی ومعاشی صورت حال کا جائزہ لیاجائے گا جبکہ سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سانحے میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی اور پیشرفت سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیاجائےگا۔ علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزارتوں، اداروں میں سی ای اوز، ایم ڈیز کی خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائیگی جبکہ افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک  جانےکیلئے زمینی یا فضائی راستہ فراہم کرنے کے معاملے اور انٹرنیشنل این جی اوز کیلئے ویزوں کے طریقہ کار کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

کابینہ اجلاس میں گیپکو اور ٹیسکوکے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری، پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی مارکنگ فیس پر نظرثانی، ڈی جی پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کراچی کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

کابینہ اجلاس میں اوگرا کی سال2019-20 کی رپورٹ پیش کی جائےگی جبکہ کابینہ کو معاشی اعشاریوں کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، علاوہ ازیں شعبہ زراعت کی5بڑی فصلوں سے متعلق کارکردگی پربریفنگ، یوریافرٹیلائزرکی ٹی سی پی سے درآمدکے رولز2004 سے جزوی استثنیٰ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -