تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حقیقی آزادی مارچ کا آخری مرحلہ، عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے عمران خان نے مشاورت کے لیے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو اپنی رہائشگاہ زمان پارک لاہور میں موجود ہیں نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں حقیقی آزادی مارچ کے آخری مرحلے سے متعلق مشاورت کی جائے گی جب کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر لانگ مارچ کے قافلوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ پہنچنے پر کارکنوں کی شرکت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی اور یہ طے کیا جائے گا کہ راولپنڈی میں کارکنوں کا کس مقام پر اکٹھا کیا جائے گا۔ اجلاس میں فواد چوہدری اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔

سیکیورٹی تھریٹس کے پیش نظر زمان پارک کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 26 نومبر کو عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عوام میری کال پر 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں، میں قوم سے کہتا ہوں کہ اس وقت آپ گھر نہیں بیٹھ سکتے، یہ سب کچھ جو ہو رہا ہے یہ غلامی ہے۔

Comments

- Advertisement -