آف شور کمپنی کیس: عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع -
The news is by your side.

Advertisement

آف شور کمپنی کیس: عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آف شور کمپنی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر عدالت نے عمران خان کی درخواست روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کی آف شور کمپنی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عمران خان نے بنی گالہ زمین کی خریداری اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروا دیں۔ جمع کروائی گئی دستاویزات میں منی ٹریل بھی شامل ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے عمران خان کی جانب سے حنیف عباسی کی درخواست پر اعتراض عائد کیا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے وکیل کی مشاورت کے لیے مہلت طلب

وکیل انور منصور کا کہنا تھا کہ درخواستیں میرٹ کے مطابق آرٹیکل 184 کے تحت قابل سماعت نہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہم فیصلہ کردیں یہ الیکشن کمیشن کا دائرہ کار ہے تو کیا ہوگا؟ وکیل انور منصور نے کہا کہ عدالتی حکم پر سر تسلیم خم کریں گے۔

چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے کے بعد دائرہ اختیار نہیں ہوتا۔ انور منصور نے کہا کہ اکاؤنٹس میں بے ضابطگیاں ظاہر کرنا آڈیٹر کا کام ہے۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دلیل مان لیں تو الیکشن کمیشن کا ممنوع فنڈ ضبط کرنے کا اختیار ختم ہوجائے گا۔

وکیل انور منصور نے کہا کہ عدالت خود کوئی کمیشن بنا سکتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کیوں نہ مقرر کریں۔ جس پر وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف اپیلیں چل رہی ہیں۔ قانونی چارہ جوئی الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں