منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے متعلق بیرسٹر گوہر کا بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان کو کیسز میں ریلیف ملے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی شکر گزار ہیں کہ عدالت میں عمران خان کے کیس لگ رہے ہیں، نیب متنازع رہا ہے اور سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ایک ادارہ ضرور ہونا چاہیے، جس ادارے کے سربراہ کو حکومت، اپوزیشن نے مل کر لگایا اس کو ایکسٹینشن دینا غلط ہے۔

یہ پڑھیں: عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے صحافی کو کیا جواب دیا؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے کہا گیا 50 کروڑ سے کم کے کیسز نہیں بنیں گے، دنیا میں کبھی ایسے قانون سازی نہیں ہوئی، سارے اداروں سے لوگوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے، چیئرمین نیب کی آج مدت پوری ہوئی اور سینیٹ سے قانون پاس کرلیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان نے بات چیت کرنے کا کہا ہے لیکن محمود اچکزئی کو مذاکرات کا اختیار دیا ہوا ہے لیکن کس سے کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق بنائی گئی ڈاکیومینٹری درست نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں