تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمران خان کی چوہدری نثارکو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز اور چوہدری نثار کا کوئی موازنہ نہیں، خواجہ آصف قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجائیں تواچھا ہے، کئی بار دل بڑا کرنا پڑتا ہے، مریم نواز اور چوہدری نثار کا کوئی موازنہ نہیں ہے اسی طرح بلاول بھٹو زرداری اعتزاز احسن کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بچہ ہے اس سے اتحاد کیسے کروں؟ بلاول سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد کرنا ہے، ایک شرط پر زرداری اور نوازشریف کی توبہ قبول کرنے کو تیار ہوں دونوں افراد پاکستان سےلوٹی ہوئی دولت واپس لے آئیں تو ان کی توبہ قبول کرلوں گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ آتے ہی کئی لوگ ن لیگ کو چھوڑ جائیں گے، ن لیگ نےآئی بی سے لسٹیں بنوا کراپنے لوگوں کو زبردستی روک رکھا ہے کیونکہ آئی بی چیف شریف خاندان کا ذاتی ملازم ہے۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان انتخابات میں پیسہ چل رہا ہے اور لوگوں کی قیمتیں لگ رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی سینیٹ کی ایک نشست کیلئے چالیس کروڑ روپے کی آفر ہوئی ہے، اس باربھی اپنے ایم پی ایز کی قیمتیں نہیں لگنے دوں گا، ایم پی ایز سے کہوں گا کہ اپنے ضمیر کاسودا مت ہونے دیں۔

عمران خان نے کہا کہ سمیع الحق ہمارے اتحادی ہیں، لیکن ہماری پہلی ترجیح اپنے امیدوار ہی ہونگے، البتہ اضافی ووٹ سمیع الحق کو دیئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور اثاثے پکڑے گئے ہیں، خواجہ آصف نے کروڑوں روپے بیوی کے غیرملکی اکاؤنٹ میں منتقل کئے۔

ہائی کورٹ کے ججز سے درخواست ہے کہ وہ خواجہ آصف نااہلی کیس روزانہ سماعت کریں، ملکی خزانہ بے دردی سے لوٹا جارہا ہےاور ایک ایک ماہ کی تاریخی مل رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -