The news is by your side.

Advertisement

کارکنان یقین رکھیں ٹکٹس پرکوئی سفارش نہیں چلے گی،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے عمران خان نے الیکٹ ایبلزکوپارٹی میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹ ایبلز الیکشن کی سائنس سمجھتے ہیں،کارکنان یقین رکھیں ٹکٹس پرکوئی سفارش نہیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جہانگیرترین، شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک ، شفقت محمود، عثمان ڈار، رمیش کمار، اعجازچوہدری، عامرکیانی شریک ہوئے جبکہ ملک بھر سے پی ٹی آئی کے صوبائی اور مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کےنئےضابطہ اخلاق کی منظوری دی گئی، عمران خان نے الیکٹ ایبلز کو  پارٹی میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹ ایبلز  اچھے اور  برےہوسکتے ہیں مگر الیکشن کی سائنس سمجھتے ہیں، 1997 اور  2002 کے انتخابات میں الیکٹ‌ ایبلز نہیں تھے تو الیکشن ہارے۔

عمران خان نے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ذمہ داروں کوانتخابات کی بھرپورتیاری کرنا ہے، الیکشن لڑنے کے لئے الیکشن کی سائنس سمجھنا ضروری ہے، الیکشن لڑنےکی سائنس میانوالی کےانتخاب میں سمجھ میں آئی۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لئےحالیہ دنوں میں الیکٹ ایبلز کوپارٹی میں شامل کیا، لوگ سمجھتےہیں کہ الیکٹ ایبلز کا مطلب گالی یاکرپشن ہے، لوگ کہتےہیں پہلے نظریاتی لوگ تھے آج کل الیکٹ ایبلز آگئے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے تجزیہ کارکہتے تھےآپ کےپاس الیکشن لڑنےوالا کوئی نہیں،اب کہتےہیں آپ کےپاس سب کےسب الیکٹ ایبلز آگئے، ہم نے تجزیہ کاروں کی سن کرالیکشن نہیں لڑنا۔

عمران خان کا خطاب میں کہنا تھا کہ کارکنان یقین رکھیں ٹکٹس پرکوئی سفارش نہیں چلےگی، ٹکٹس کافیصلہ میرٹ پراورپارلیمانی بورڈکرےگا، خیبر پختونخوا سے ایک سفارش آئی تھی،صاف صاف بتادیاکوئی سفارش نہیں مانیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں